پنجاب یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کے خلاف پروفیسرز نے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا

وائس چانسلر مجاہد کامران اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سنڈیکیٹ کمیٹی کا اجلاس بلا رہے ہیں‘پروفیسرز کاموقف

جمعرات 11 فروری 2016 16:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر مجاہد کامران کے خلاف پروفیسرز نے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا ،پروفیسرز نے موقف اختیار کیا ہے کہ وائس چانسلر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سنڈیکیٹ کمیٹی کا اجلاس بلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے سینئر پروفیسرز کی قائم کردہ سنڈیکیٹ کمیٹی نے قائم مقام وائس چانسلر مجاہد کامران کے خلاف گورنر پنجا ب رفیق رجوانہ کو خط لکھ دیا ہے ،سنڈیکیٹ کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر شمیلہ گل اور پروفیسر سمیع نے خط تحریر کیا ہے ۔

خط میں مووقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر مجاہد کامران اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سنڈیکیٹ کمیٹی کا اجلاس بلا رہے ہیں کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گورنر پنجاب ایکشن لیتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر سے اختیارات واپس لیں۔