کراچی ، ایف آئی اے نے فیس بک کا جعلی اکاؤنٹ بنا کر خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا

جمعرات 11 فروری 2016 16:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے فیس بک کا جعلی اکاؤنٹ بنا کر خاتون کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کو 2 فروری کو مہوش نامی خاتون نے شکایت کی کہ فہد باری نامی شخص اس کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنا کر اسے ہراساں کررہا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے خاتون کی شکایت پر تحقیقات شروع کیں تو پتا چلا کہ خاتون کے نام کا جعلی اکاؤنٹ 18 دسمبر سے کام کررہا ہے جس پرجمعرات کو ایف آئی اے نے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا اور لیاقت آباد میں کارروائی کرکے فہد باری کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :