ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 فروری تک توسیع

جمعرات 11 فروری 2016 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 فروری تک توسیع کر دی،ایف آئی اے تینوں ملزمان کے خلاف پہلا عبوری چالان تاحال عدالت میں جمع نہ کرا سکی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے ملزمان کے خلاف پہلا عبوری چالان تاحال عدالت میں جمع نہ کرا سکی ہے اور عدالت نے تینوں ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 فروری تک توسیع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے بغیر انڈیکس نامکمل عبوری چالان جمع کرانے پر اعتراض کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :