سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ، اسپتال منتقل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 16:15

سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ، اسپتال منتقل

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) : سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ پرویز مشرف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ایک دم چکر آنے لگے اور وہ گرتے گرتے بچے، طبیعت بگڑنے پر انہیں پی این ایس شفا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سابق صدر پرویز مشرف کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی پرویز مشرف کی طبیعت اور ان کے عارضے سے متعلق کچھ بتایا جا سکے گا۔ دوسری جانب پی این ایس شفا اسپتال میں ڈاکٹرز کی ایک ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :