لاہور ہائیکورٹ نے شیخ زید ہسپتال کے چئیرمین فرید احمد فرید کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 11 فروری 2016 16:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل شفقت محمود چوہان نے عدالت کو بتایا کہ شیخ زائد ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کی عدم موجودگی کے باوجود وزیر اعلی پنجاب نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے فرید احمد فرید کو شیخ زید ہسپتال کے چئیرمین کے عہدے پر تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ واضح طور پر شیخ زید ہسپتال کی خود مختاری برقرار رکھنے کا فیصلہ صادر کر رکھا ہے مگر وزیر اعلی پنجاب نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے شیخ زائد ہسپتال کے چئیرمین کو تعینات کیا۔انہوں نے کہا کہ چئیرمین شیخ زید کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس کے باوجود چئیرمین اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ملازمین کو حراساں کر رہے ہیں لہذا توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے.جس پر عدالت نے شیخ زید ہسپتال کے چئیرمین فرید احمد فرید کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر دو ہفتوں کےنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا