ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 11 فروری 2016 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 فروری۔2016ء) ٹیکس ایمنسٹی سکیم تاجروں اور عام شہریوں میں امتیازی سلوک ہے اور جزا و سزا کے اصولوں کے منافی ہے.درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس چوروں کو عام معافی آئین پاکستان اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے.

(جاری ہے)

آئین کے تحت شہریوں سے امتیازی سلوک نہیں کیا جاسکتا نہ ہی ٹیکس چوروں کو رعائت دی جا سکتی ہے.درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے لیے انکم ٹیکس ایکٹ میں ترمیم کی جائے اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی ٹیکس ایمینسٹی سکیم کو کالعدم قرار دیا جائے.

متعلقہ عنوان :