میرپور مرکزی قبرستان کو اسلام آباد طرز کا قبرستان بنایا جارہا ہے ، چودھری امجد اقبال

جمعرات 11 فروری 2016 15:28

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) ڈپٹی کمشنر چوہدری امجداقبال نے کہا ہے کہ میرپور مرکزی قبرستان کو اسلام آباد طرز کا قبرستان بنایا جارہا ہے ۔قبرستان کے 1300کنال رکبہ پر چار دیواری اور جنازہ گاہ مکمل ہوگئی ہے ۔قبرستان کے رقبہ پر دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں سماجی تنظیم مسلم ہینڈز انٹر نیشنل نے قبرستان کے لیے جدید ایمبولینس مہیا کی ہے ۔

جبکہ ضلع میرپور کی مخیر حضرا ت نے قبرستان کے لیے بھرپورمالی تعاون کیا ہے ۔مرکزی قبرستان کے سارے رقبے کو ہموار کیا جارہا ہے جس پرپلانٹیشن کی جائے گی ۔قبروں کے لیے باقاعدے نمبرنگ اور مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا ۔مرکزی قبرستان کمیٹی کیلئے پرانے شہر کے تمام قبرستان کمیٹیوں کے سربراہان کو مرکزی کمیٹی میں شامل کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارا نھوں نے مرکزی قبرستان کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری حق نواز، ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات چوہدری جاویداقبال، تحصیلدار محمد رفیق مغل ، ِ چوہدری ریاض عالم ایڈووکیٹ، سیٹھ حاجی محمداشرف، سیدناصرشاہ، ِراجہ ارسلان نصرت مسلم ہینڈ ، چوہدری محمد ایوب وریام ٹریولز، سینئر صحافی ارشد محمود بٹ،سینئر صحافی صوفی اللہ دتہ خاکسار ،ساجد محمود بھٹی ، شہزاد بشیر زرگر ایف ون ، راشد سلیم نفیس گروپ کمپنیز ،چوہدری عنصر ہنڈا ایمپائر، چوہدری محمدتاج ، چوہدری ظفر اقبال تھوک فروش ، ارشاد حسین اسسٹنٹ انجینئر ایم ڈی اے ، عبدالقیوم صدیقی شیریں محل سوٹیس ،سہیل شجاع مجاہد صدر انجمن تاجراں ، آصف جاوید ڈار صدر مرکزی انجمن تاجراں ، محمو د رضا شاہ بخاری حاجی محمد ذوالفقار حاجی شریف اینڈ سنز کلاتھ ہاؤس ،قیصر محمود جنجوعہ چترپڑی ،عبدالخا لق جاوید سٹاف کالونی کے علاوہ معززین شہرکی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔

اس سلسلہ میں مرکزی قبرستان کمیٹی عمل میں لائی گئی۔ کمیٹی میں چوہدری جاوید اقبال ، سہیل شجاع مجاہد،حاجی طارق زرگر، صدرچیمبرآف کامرس ، آصف ڈار، صدرپریس کلب، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ،چوہدری محمد ایوب وریام ٹریولز، سینئر صحافی ارشد محمود بٹ،سینئر صحافی صوفی اللہ دتہ خاکسار ،ساجد محمود بھٹی ، راشد سلیم نفیس گروپ کمپنیز ،چوہدری عنصر ہنڈا ایمپائر، چوہدری محمدتاج ، چوہدری ظفر اقبال تھوک فروش ، حاجی محمد ذوالفقار حاجی شریف اینڈ سنز کلاتھ ہاؤس ،قیصر محمود جنجوعہ چترپڑی، ارسلان محمود کوممبرکمیٹی نامزد کیاگیاجبکہ اکونٹس کمیٹی کے ممبران چیئر مین ڈپٹی کمشنر ، چوہدری ریاض عالم ایڈووکیٹ ، چوہدری جاوید اقبال ہیں۔

متعلقہ عنوان :