کراچی ،امام العصر فاوٴنڈیشن کے تحت عظمت شہداء کانفرنس پرسوں ہوگی

جمعرات 11 فروری 2016 15:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) امام العصر فاوٴنڈیشن کے تحت عظمت شہداء کانفرنس ہفتہ13فروری کو بعد نماز مغربین سندھ میوزیم ،ممتاز مرزا آڈیٹوریم میں ہوگی جس سے خصوصی خطاب قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کرینگے جبکہ ،ملک کے نامور علماء کرام ،خطباء اور دانشور و شعراء حضرات بھی اظہار خیال کرینگے۔

(جاری ہے)

خطبہ استقبالیہ مولانا کرم علی حیدری پیش کرینگے ،کانفرنس میں سندھ اور ملک کے مختلف حصوں سے آئی ہوئی قومی و سیاسی شخصیات شریک ہونگی۔

متعلقہ عنوان :