کراچی، اس وقت اسلام ،پاکستان دشمن قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں ،مرزا یوسف حسین

جمعرات 11 فروری 2016 15:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ باہمی اتحاد اور یکجہتی کیلئے کام کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس وقت اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں اور پورے ملک میں دہشت گردی کا ماحول ہے ،خودکش بم دھماکوں ،حملوں اور افراتفری کی سیاست سے عوام پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

لہٰذا محب وطن عوام کو ان تمام معملات کو توجہ اور غور سے دیکھنا ہوگا اور اپنے ارد گرد نگاہ رکھنی ہوگی۔اجلاس سے علامہ اظہر حسین نقوی ،صغیر عابد رضوی،سہیل مرزا اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور حکومت و ریاستی ادروں سے کہا کہ وہ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کریں اور عوام کو ریلیف دی جائے،بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی اور عوام کے تمام طبقات سے کہا گیا کہ وہ امن کے قیام کے لئے حکومت سے بھرپور تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :