پنجاب اسمبلی میں تین روز قبل ہی ویلنٹائن ڈے کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 15:24

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) : پنجاب اسمبلی میں تین روز قبل ہی ویلنٹائن ڈے کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی رکن اسمبلی میاں طاہر جمیل نے ڈپٹی اسپیکر کو پھول پیش کر دیا ۔

(جاری ہے)

میاں طاہر جمیل نے ڈپٹی اسپیکر شیر علی گورچانی کو پھول پیش کرتے ہوئے کہا کہ چودہ فروری کو اتوار ہونے کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو گا لہٰذا آج ہی اپنی محبت کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے ڈپٹی اسپیکر کو پھول پیش کرنے کی اجازت طلب کی جس کے بعد انہیں اجازت دے دی گئی ۔ میاں طاہر جمیل نے اپنی نشست سے اُٹھ کر ڈپٹی اسپیکر کو ایک گلاب کا پھول پیش کیا۔