چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال پر اظہار رنج و غم

جمعرات 11 فروری 2016 15:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی نامورڈرامہ نگار اور ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال پر انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، فاطمہ ثریا بجیا گزشتہ روز کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملی تھیں ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ فاطمہ ثریا بجیا کی اردو ادب میں خدمات کوسرہاتے ہوئے کہا کہ فاطمہ ثریا بجیا تاریخ میں اردو ادب کے بڑے نام کے طور پر ہمیشہ یاد رہیں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔