اسلام آبادپولیس نے دوستی کے بعد نوجوانوں کو اغوا ء کرنیوالا 10رکنی گینگ گرفتارکرلیا

جمعرات 11 فروری 2016 15:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) پولیس نے لڑکیوں سے دوستی کے بعد گھر بلا کر نوجوانوں کو اغواء کرنیوالے 10 رکنی گینگ کو گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 10 رکنی گینگ میں ماں، بیٹی سمیت 8 شریک ملزمان شامل ہیں جنہیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکیاں دوستی کے بعد نوجوانوں کو بہانے سے گھر یا کسی محفوظ مقام پر بلاتی تھیں اور پھر لڑکوں کو اغواء کر کے تاوان طلب کیا جاتا تھا۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گینگ کار میں لفٹ دینے والے نوجوانوں کو بھی اغواء کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :