جنوبی وزیرستان میں شکئی سمال ڈیم اور چوتنگی زرملن سمال ڈیم پر کا م تیزی سے جاری

جمعرات 11 فروری 2016 14:44

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) فاٹا ڈیویلیپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کے زیر نگرانی جنوبی وزیرستان میں شکئی سمال ڈیم اور چوتنگی زرملن سمال ڈیم پر کا م تیزی سے جاری ہے جس کو 2018کے آخرتک مکمل کی جائیگی ایف ڈی اے کے چیف ایگزیکٹیو عابد وزیر اور ڈیوٹی ڈائیریکٹر جاوید محسود نے کہا ہے کہ ان دو سمال ڈیموں پر جنوری 2016میں باقاعدہ کام کا آغاز کیا گیا تھا جو کہ ا ب تیزی کیساتھ کام جاری وساری ہے ان دو سمال ڈیموں کے علاوہ مزید سمالڈیمز پورے جنوبی وزیرستان میں تعمیر کئے جائنگے انہوں نے کہا کہ انکی تعمیر سے علاقے میں لوگوں کو سیر وتفریح کے مواقع فراہم ہو جائنگے اوراس سے ہزاروں ایکڑ پر مشتمل بنجر زمینیں بھی قابل کاشت بن جائیں گی اس کیساتھ ساتھ علاقے کی رونقیں دوبالا ہوجائیگی جبکہ زرعی پیدوار میں دوگنا اضا فہ ہوجائیگا فدا وزیر کے مطابق ان ڈیموں کی افادیت تو بہت زیادہ ہیں لیکن ان کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ زرعی اراضی سیلابی ریلی کی کٹاؤ سے بچ جائیگی دوسری جانب احمد زائی وزیر قبائل اور سلیمان قبائل کے مشران نے چیف ایگزیکٹیو عابد وزیر اور ڈیوٹی ڈائیریکٹر جاوید محسود کا خصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے مزید سمال ڈیمز بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہم ان کیساتھ ہر ممکن تعاون کو جاری رکھا جائیگا -

متعلقہ عنوان :