”ایک بلی دومقدمے“ تین افرادکو جیل کی ہوا کھانا پڑگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 11 فروری 2016 14:29

”ایک بلی دومقدمے“ تین افرادکو جیل کی ہوا کھانا پڑگئی

پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11فروری۔2016ء) پشاور بلی نے دومقدمات درج کروادیئے‘ گلبرگ کے رہائشی باپ بیٹا گرفتار۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ گلبرگ میںبلی چوری اور اسے زخمی کرنے کا مقدمہ پشاور کے تھانہ گلبرگ میں درج ہوا۔

(جاری ہے)

مقامی رہائشی ایک خاتون نے گلبرگ تھانہ میں مقدمہ درج کرایا کہ اس کی ایک پالتو بلی کو ہمسایوں نے چوری اور دوسری کو زخمی کیا ہے۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے محمد سہیل انیس اور اس کے بیٹے جواد کو گرفتارکرلیا۔ بعد ازاں انہوں نے ضمانت کرالی۔ تاہم اس دوران محمد سہیل انیس کی بیٹی بھی تھانے پہنچی اور بلی کی مالکن کے بیٹے اسد مسیح کےخلاف تشددکا مقدمہ درج کرادیا۔ جس پر اسد مسیح کو بھی پولیس نے گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :