پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت ،وزارت پٹرولیم کو نوٹس جاری

سیلز ٹیکس کا نفاذ صرف پارلیمنٹ کا اختیار ہے ، حکومت ایسا کر کے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے ‘ اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا موقف

جمعرات 11 فروری 2016 14:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کے شیراز ذکا ء ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی کر رہی ہے حالانکہ آئین کے تحت وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد نہیں کرسکتی ۔

شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے قانونی نکتہ اٹھایاکہ آئین کے تحت سیلز ٹیکس عائد کرنا صرف پارلیمان کااختیار ہے ۔ وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرکے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے بلکہ آئین کی کیخلاف وزری کی مرتکب ہورہی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کو غیر آئینی قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے درخواست پروفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :