اپوزیشن کا احتجاج رنگ لے آیا ، پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں کے لئے پارلیمانی کیلنڈر جاری کرنے کا فیصلہ

جمعرات 11 فروری 2016 14:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) کئی کئی ماہ پنجاب اسمبلی کااجلاس نہ بلانے پر اپوزیشن کا احتجاج رنگ لے آیا ، حکومت پنجاب نے پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں کے لئے پارلیمانی کیلنڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن دو سال سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس بلانے کے لئے پارلیمانی کیلنڈر کا مطالبہ کر رہی تھی جو بالا آخر تسلیم کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اب اسمبلی کے رولزمیں ترمیم کرکے یکم جون 2016ء سے پارلیمانی کیلنڈر لازم قرار دیا جا رہا ہے ۔ پورے سال میں کن دنوں میں پنجاب اسمبلی کااجلاس ہوگا ، ارکان کو پورا شیڈول دیا جائے گا ۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق آئندہ سے اسمبلی کی وہی کارروائی سرکاری تصور ہوگی جو اسمبلی کی سرکاری کتاب میں شائع ہوگی ۔ میڈیا میں کارروائی کی خبروں کی بنیاد پر پنجاب اسمبلی کے خلاف کوئی شخص عدالتی چارہ جوئی نہیں کرسکے گا ۔ اسپیکر کے حذف شدہ الفاظ جو میڈیا جاری کردیتا ہے وہ اسمبلی کے لئے قابل گرفت نہیں ہوں گے ۔