پاک ،قطر ایل این جی معاہدہ سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا‘ خادم حسین
جمعرات 11 فروری 2016 14:21
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ قطر سے سستی ایل این جی کی درآمد موجودہ حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے،پاک قطر ایل این جی معاہدہ سے ملک کے اندر جاری توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا۔صنعتوں کو ان کی ضروریات کے مطابق وافر گیس کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ مہنگے فرنس آئل کے باعث بجلی بنانے والے کئی یونٹ بند پڑے ہیں اب سستی ترین ایل این جی کی درآمد سے بجلی بنانے کے بند یونٹ چلیں گے ۔(جاری ہے)
اور ان میں سستی ایل این جی کے استعمال سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کے باعث سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔خادم حسین نے سستی ایل این جی کی درآمد کے بعد حکومت کی جانب سے پرائیویٹ شعبہ کے تعاون سے 1000میگا واٹ بجلی کی فراہمی کی منصوبہ بندی کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ سے ملک کے اندر جاری لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں خاطر خواہ مد د ملے گی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی کاوشوں سے جلد لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ملکی برآمدات اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا ۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.