پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرز کے انتخاب کے لیے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد، فیلڈ سٹاف کی تربیتی ورکشاپ

جمعرات 11 فروری 2016 14:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبے "فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول"سے الحاق کے خواہش مند نجی سکولوں کا 10واں ابتدائی کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ گزشتہ روز جمعرات کو صوبہ کے 35اضلاع میں منعقد ہوا۔ اس ٹیسٹ میں 570نجی سکولوں کے 20ہزار سے زائد طالب علموں نے حصہ لیا۔ اس امتحان کے انعقاد کا مقصد نئے سکول پارٹنرز کا انتخاب ہے۔

شفافیت اور غیر جانبدار ی کو بر قرار رکھنے کی غرض یہ امتحان مسلمہ طور پر غیر جانبدار اور پروفیشنل تھرڈ پارٹی کے توسط سے منعقد کیا جارہا ہے۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر ثمینہ نواز نے ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی مفت تعلیم کے لیے ویب سائٹ پر موجود پرفارما مکمل کر کے 15فروری تک فاؤنڈیشن کو بھجوا دیا جائے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ انھیں دیگر سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی۔ دریں اثناء پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے بھرتی شدہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس کی 4روزہ تربیتی ورکشاپ کے تیسرے روز ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میں مختلف ماہرین نے شرکاء کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مختلف تعلیمی منصوبوں سے آگاہ کیا۔یہ ورکشاپ ڈائریکٹر (مانیٹرنگ) شفیق احمد کی زیر نگرانی منعقد کی جارہی ہے جس کا مقصد فیلڈ سٹاف کی کپیسٹی بلڈنگ ہے ۔

متعلقہ عنوان :