پنجاب میں دو خواتین سمیت 12ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

جمعرات 11 فروری 2016 14:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) پنجاب میں دو خواتین سمیت 12ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ 12ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کی سمری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ ارسال کی گئی تھی جس کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں 2خواتین سمیت 12ڈی ایس پیز شامل ہیں جن میں گل صنوبر ، فرحت نسیم ، امتیاز سرور ، یوسف علی شاہد ، لیاقت علی ، غلام جیلانی ، ابرار احمد جلیل ، عبدالمجید چشتی ، ساجد حسین ، محمد ریاض ، مشتاق احمد ، شہزاد سلیم اور عاطف حیات شامل ہیں۔ 2ڈی ایس پیز گل صنوبر اور امتیاز سرور پہلے ہی شولڈر پرموشن پر بطور ایس پی کام کرر ہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :