آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ آئی ایس پی آر
سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 14:09
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے بارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے ۔ دہشت گردوں میں محمد عربی ، رفیع اللہ ، قاری آصف ، شاہ ولی ، محمد ذیشان ، شوالے ، خاندان شوکت علی ، ناصر خان ، امداد اللہ ، محمد عمر ، صابر شاہ اور انور علی شامل ہیں۔
ان تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سمیت دیگرکالعدم تنظیموں سے تھا ۔ سزائے موت پانے والے دہشت گرد دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کو سزائے موت فوجی عدالتوں کی جانب سے سُنائی گئی ہیں۔ دہشت گردبنوں جیل سمیت مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے۔(جاری ہے)
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کا محمد عربی اور شوالے شامل ہیں۔
رفیع اللہ کالعدم سپاہ صحابہ کا سر گرم رکن تھا جسے دو مقدمات میں سزائے موت سنائی گئی۔ قاری آصف بھی کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھتا تھا جس پر چار الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔شوالے کا تعلق کالعدم ٹی ٹی سے ہے جس پر تین مقدمات ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ محمد ذیشان القاعدہ کا سر گرم رکن ہے جسے مسلح افواج پر حملے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ، آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ محمد ذیشان نے مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جُرم بھی کیا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ناصر القاعدہ کا سر گرم رکن ہے جس کو تین مقدمات میں سزائے موت سنائی گئی۔امداد اللہ اور شوکت علی کالعدم ٹی ٹی پی کے رکن ہیں ، شوکت علی کو پانچ مقدمات میں سزائے موت سنائی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق امداد اللہ بھی ٹی ٹی پی کا سر گرم رکن ہے۔جس کو پانچ مقدمات میں سزائے موت سنائی گئی ، امداد اللہ نے ضلع بونیر میں تعلیمی اداروں کو تباہ کیا۔ صابر شاہ کالعدم ٹی ٹی پی کا کارندہ ہے جسے تین مقدمات میں سزائے موت سنائی گئی۔ صابر شاہ پر فوجی جوانوں پر حملے اور ان کو ہلاک کرنے کا جرم ثابت ہوا۔ جبکہ مجرم خاندان بھی ٹی ٹی پی کا کارندہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ محمد عمر ٹی ٹی پی کا کارندہ ہے جس کو پانچ مقدمات میں سزائے موت سنائی گئی۔پاکستان میں تعلیمی ادارے تباہ کرنے سمیت فوجی جوانوں پر حملے میں بھی ملوث ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.