پاکستان کی ترقیاتی پالیسی کی بنیاد عوامی فلاح و بہبود ہے،حکومت نے بڑی محنت سے معیشت درست راہ پر ڈال دی ہے

صدر مملکت ممنون حسین کی نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما سے گفتگو

جمعرات 11 فروری 2016 14:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقیاتی پالیسی کی بنیاد عوامی فلاح و بہبود ہے،حکومت نے بڑی محنت سے معیشت درست راہ پر ڈال دی ہے جبکہ نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما نے کہا کہ عام آدمی کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا،شاندار خیرمقدم پر حکومت اور عوام کی شکرگزار ہوں۔

جمعرات کو صدر مملکت ممنون حسین سے نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان کی ترقیاتی پالیسی کی بنیاد عوامی فلاح و بہبود ہے،معیشت کے استحکام کیلئے ملکہ میکسیما نے شاندار خدمات سرانجام دیں،حکومت نے بڑی محنت سے معیشت درست راہ پر ڈال دی ہے۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما نے کہا کہ پاکستان میں شاندار خیر مقدم پر حکومت اور عوام کی شکر گزار ہوں،عام آدمی کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔قبل ازیں ایوان صدر پہنچنے پر نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :