نادار بچوں میں الخدمت کے ونٹرپیکج اور کتب تقسیم

جمعرات 11 فروری 2016 14:00

پشاور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء)الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام سٹریٹ چلڈرن بچوں میں ونٹر پیکج اور کتب تقسیم کیے‘ تقریب مصری خانہ لنڈی سڑک میں منعقد ہوئی‘ جس میں نائب صدر الکدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا منتخب ٹاؤن ممبر فضل الله داؤدزئی مہمان خصوصی تھے‘تقریب میں سٹریٹ چلڈرن پروگرام کی انچارج مشتاق خان‘ محمداقبال خان مومند اور دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتی ہوئے فضل الله داؤدزئی نے کہاکہ ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی ہے اور معاشرے کے مخیر حضرات کی ذمہ داری ہے کہ وہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں‘ انوہں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت پورے ملک میں ہزاروں بچوں کی کفالت کی ذمہ داری ادا کررہی ہے۔