محکمہ خوراک نے صفائی کی ابترصورتحال پر تین ہوٹل سیل کردیئے‘ درجنوں گرفتار

جمعرات 11 فروری 2016 14:00

پشاور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء)صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے شہر کے مختلف علاقوں میں گران فروشوں اور ناقص اشیاء کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں افراد کوگرفتار کرلیاجبکہ صفائی ابتر صورتحال پر تین ہوٹلوں ‘دوگوشت کی دکانوں اور ایک بیکری کو سیل کردیا صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی کی ہدایت رپ سیکرٹری خوراک ‘ڈائریکٹر اور راشنگ کنٹرولر کی نگرانی میں فوڈانسپکٹر سبیح الله ‘ واصل خان پرمشتمل خصوصی ٹیم نے تہکال ‘حیات آباد‘ پھندو‘ کوہاٹ روڈ اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارکر درجنوں گرانفروشوں کوگرفتار کرلیا جبکہ صفائی ابترصورتحال پر تین ہوٹلوں ‘ دوگوشت کی دکانوں اور ایک بیکری کو سیل کردیا۔