7 ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں 14 فیصد کمی

جمعرات 11 فروری 2016 13:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) جولائی سے جنوری کے دوران ملکی برآمدات میں 14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی 16-2015 کے سات ماہ کے دوران ملکی برآمدات 14 فیصد کمی سے 12 ارب ڈالر، جبکہ جولائی سے جنوری میں درآمدات 5 فیصد کمی سے 25 ارب 72 کروڑ ڈالر رہی۔

(جاری ہے)

اس طرح سات ماہ کے دوران تجارتی خسارہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد کمی سے 13 ارب 36 کروڑ کی سطح پر پہنچ گیا۔ ماہر معاشیات کے مطابق ایک طرف تو عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں سے برآمدی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے تو دوسری جانب توانائی بحران بھی ملکی برآمدات میں کمی کا سبب بنا۔

متعلقہ عنوان :