وفاقی بیوروکریسی میں تبادلے و تقرریاں، عارف احمد خان وفاقی سیکرٹری داخلہ مقرر

جمعرات 11 فروری 2016 13:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے عمل میں آئی ہیں جس کے تحت کراچی کے سابق کمشنر شعیب احمد صدیقی کو اسپیشل وفاقی سیکرٹری داخلہ مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، وفاقی سیکرٹریزکی سطح پراعلیٰ سرکاری حکام کے تبادلے اورتقرریاں عمل میں آئی ہیں جس کے تحت گزشتہ کئی برسوں سے وفاقی سیکر ٹری داخلہ کے عہدے پرکام کرنے والے شاہد خان کوسیکرٹری ایوان صدرتعینات کردیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی عارف احمد خان کو سیکرٹری برائے داخلہ لگا دیا گیا ہے،سائیں سرکارکے عتاب کا شکارہونے والے سابق کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی کوگریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی ہے اوراب وہ نئے اسپیشل وفاقی سیکرٹری داخلہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب احمد صدیقی کوکراچی آپریشن میں بہترکارکردگی پروفاقی سیکرٹری داخلہ لگایا گیا ہے جبکہ سائیں سرکارنے انہیں کمشنرکراچی کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنادیا تھا لیکن وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں ترقی دے دی۔