ایل این جی معاہدے سے پا ک قطر دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے ،نوا زشریف

جمعرات 11 فروری 2016 13:26

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نوا زشریف نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ایل این جی معاہدے سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے ،پاکستان قطر کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطر کے شاہی خاندان کے رکن شیخ خالد بن حمد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ۔

وزیراعظم محمد نواز شریف اور شاہی خاندان کے رکن میں ملاقات 30منٹ تک جاری رہی جس میں دو طرفہ تعلقات ، توانائی ، تجارت ، ایل این جی ، سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمرا ہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے ،ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ ایل این جی معاہدے سے پا ک قطر دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے پاکستان قطر کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ،اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فرغ دینا چاہتا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقعہ ہیں ، قطر توانائی ،زراعت ، لائیوسٹاک سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتاہے، ملک کے حالات بہتر ہو گئے ہیں ،دہشتگردی کو ختم کر کے غاروں تک محدود کر دیا ہے ، سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں پر امن اور ساز گار ماحول موجود ہے ،ہماری خواہش ہے قطر پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کو مواقعوں سے فائدہ اٹھائے، اس موقع پر شاہی خاندان کے رکن شیخ خالد بن حمد نے وزیراعظم کو قطر آمد پر خوش آمدید کہا اور دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ قطر پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے ،قطر پاکستان کی افرادی قوت سے بھر پور فائدہ اٹھا رہا ،قطر کی ترقی میں پاکستانیوں کا کردار قابل تعریف ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :