ملک بھر میں ہر قسم کے اسلحہ پر پابندی عائد کی جا ئے ،روا داری تنظیم

جمعرات 11 فروری 2016 13:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) روا داری تنظیم نامی این جی او کے مرکزی عہدیدار عبداللہ ملک نے حکومت سے ملک بھر میں ہر قسم کے اسلحہ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کوخبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو وہ پورے ملک میں بھوک ہڑتال کیمپ لگائیں گے۔ فیصل چوک مال روڈ پر روا داری تنظیم کے زیراہتمام دہشت گردی کے خلاف لگائے گئے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ پر آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سے بنیاد پرستی اور دہشت گردی ختم کی جائے ۔

وگرنہ ان کی تنظیم قومی اسمبلی کے سامنے اور وفاقی اور صوبائی وزراء کے گھروں کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے حکومت کو بنیاد پرستی اور دہشت گردی ختم کرنے اور ملک میں امن قائم کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

عوام دہشت گردی میں بہت قربانیاں دے چکے ہیں۔ اب مزید قربانیاں نہیں دیں گے۔ حکومت دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرت تو میڈیا اور تعلیمی اداروں پر حملے نہ ہوتے۔ فیصل چوک میں لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دہشت گردی کے خلاف ن نعرے لگائے ۔ اس موقع پر فیصل چوک میں بینرز اویزاں کیے گئے جن پر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے نعرے تحریر تھے ۔

متعلقہ عنوان :