چیف سیکرٹری پنجاب کی مری میں ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

جمعرات 11 فروری 2016 13:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے ہدایت کی ہے کہ مری میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں مری میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے- اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ مری میں منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کیلئے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے- انہوں نے کہا کہ مری کے سیاحتی مقام پر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں - اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، محکمہ بلدیات، مواصلات و تعمیرات، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، قانون، صحت کے سیکرٹریز،ڈی سی اوراولپنڈی اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی-

متعلقہ عنوان :