پنجاب، 19اضلاع کی پولیس کی جانب سے محکمہ کو 16کروڑ 2لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچنے کا انکشاف

جمعرات 11 فروری 2016 13:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) پنجاب پولیس کی ہٹ دھرمی کے باعث پنجاب کے 19اضلاع کی پولیس کی جانب سے محکمہ پولیس پنجاب کو 16کروڑ 2لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ انکشاف محکمہ آڈٹ پنجاب نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے آڈٹ کے دوران کیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ان 19اضلاع کی پولیس اگر اپنے اضلاع کی حدود میں واقع درخت ، ناقابل استعمال گاڑیوں سمیت سٹورز آئٹمز بروقت نیلام یا فروخت کردیتے تو محکمہ پولیس کو 16کروڑ 2لاکھ روپے سے زائد کی آمدن حاصل ہوتی۔

پنجاب کے جن 19اضلاع کی پولیس نے جو نقصان پہنچایا اس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کی جانب سے 12کروڑ 20لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد 53لاکھ روپے کمانڈ نیٹ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول لاہور 45لاکھ روپے، ڈی پی او بہاولپور 42لاکھ 36ہزار، ڈی پی او لودھراں 32لاکھ 35ہزار روپے، ڈی پی او رحیم یار خان 27لاکھ 40ہزار روپے، ڈی پی او سیالکوٹ 26لاکھ روپے، ڈی پی او ساہیوال 40ہزار روپے کمانڈ نیٹ بلوچ ڈی جی خان 21لاکھ روپے، ڈ پی او گوجرانوالہ 17لاکھ روپے ، ڈی پی او نارووال 14لاکھ 80ہزار روپے، ڈی پی او اوکاڑہ 14لاکھ روپے، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان 13لاکھ 65ہزار روپے، ڈی پی او نارووال 12لاکھ 37ہزار روپے، ایس پی ٹریفک فیصل آباد 92لاکھ 5ہزار روپے ، ڈی پی او پاکپتن 9لاکھ روپے، ایس ایس پی پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا 8لاکھ روپے، سی پی او گوجرانوالہ 3لاکھ 60ہزار روپے ،ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب 3لاکھ 12ہزار روپے ، ایس ایس پی بٹالین کمانڈ نیٹ پنجاب کنیٹبلری لاہور 2لاکھ روپے، سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ڈی جی خان 2لاکھ روپے، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گوجرانوالہ ڈیڑھ لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے

متعلقہ عنوان :