آپریشن ضرب عضب سے دہشت گر دو ں کی کمر توڑ دی ،ممنون حسین

جمعرات 11 فروری 2016 13:24

آپریشن ضرب عضب سے دہشت گر دو ں کی کمر توڑ دی ،ممنون حسین

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں مصروف ہے‘ بہت جلد دہشتگردی کے عفریت سے نجات پا لیں گے‘ پوری قوم اور حکومت پاکستان اپنی افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں بدامنی کی صورتحال کے پیش نظر مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی چاہئے‘ ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے بہت نقصان پہنچاہے اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے اس کی کمر توڑ دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ممنوں حسین نے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر ممنوں حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو ہم نے ساتھ لیکر آگے چلنا ہے کیونکہ انہوں نے ہی آگے چل کر ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے۔

(جاری ہے)

ملک کو سب سے زیادہ نقصان بدعنوانی نے پہنچایا ہے اسے ہمارے نوجوان ہی ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں دہشتگردی کے باعث ملک کو بہت سی مشکلات کا سامنا تھا لیکن اب ملک میں امن و امان کی صورتحال بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں حالات دن بدن معمول کی طرف آ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اقتصادی پالیسیاں شرانگیز ہیں۔ کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کیڈٹس کو ایک سچے پاکستانی کی حیثیت سے وطن کی خدمت کرنی چاہئے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات میں بہترین رہنمائی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :