کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر زخمی

جمعرات 11 فروری 2016 13:24

کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے بلوچستان یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو شدید زخمی کر دیا۔ جمعرات کے روز کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک کے قریب نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر کے بلوچستان یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر یاور دین کو شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

یاور دین بلوچستان یونیورسٹی ایری اسسٹڈٰی سینٹر میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔

حملہ آور فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی پروفیسر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سی ایم ایچ اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی کی حالت تشویشناک ہے اور پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی