پاکستان میں داعش کا کوئی منظم گروہ موجود نہیں ہے، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات معطل نہیں ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) : نفیس زکریا نے ترجمان دفتر خارجہ کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریانے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دنیا میں امن و استحکا م کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی منظم گروہ نہیں ،داعش سے متعلق ڈی جی آئی بی کے بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا اس سلسلے میں وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقاتی رپورٹ کا علم نہیںاس سے متعلق وزارت داخلہ بہتر تبصرہ کر سکتی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کے لیے دونوں ممالک رابطے میں ہیں اور فریقین سمجھتے ہیں کہ مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات میںدونوں فریقین کی دلچسپی ہے۔

پاکستان اور بھارت تمام واقعات پر باہم رابطے میں ہیں۔ علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے ۔ قطر ایل این جی معاہدہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا متبادل نہیں۔ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک سے زائد آپشن پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ چار ممالک کی مشاورت سے کیا گیا۔ افغانستان میں امن کی بحالی کئے لیے چاروں ممالک کوششیں کر رہے ہیں، افغانستان میں امن کی بحالی کی ذمہ داری محض پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے، اس کے لیے تمام تمام ممالک مل کر کوششیں کر رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ رہائشی علاقوں میں سفارتخانوں کی موجودگی پرمالکان سے رجوع کیا ہے ۔