نیشنل کونسل فار طب کے ہایئر ایجوکیشن کمیشن سے مذاکرات جاری

جمعرات 11 فروری 2016 13:15

ہارون آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) ملک بھر کے طبیہ کالجز سے کوالیفائیڈ اطباء کو بی ایس سی کے مساوی منظوری کے لیے نیشنل کونسل فار طب کی ہایئر ایجوکیشن کمیشن سے مذاکرات جاری ہیں بہت جلد اطباء خوشخبری سنیں گے ، اسی سال میڈیکل حج مشن میں اطباء کی شمولیت کے بند سلسلہ کو جاری کردیا جائے گا ،طبیہ کالجز میں اصلاحات اور مسائل کو حل کیا جائے گا ، نیشنل کونسل فار طب وفاقی وزارت صحت کے حکیم محمد فرید فیضی ، چیئرمین انسپکشن اینڈ ایجوکیشن کمیٹی ، حکیم عبد الواحد شمسی چیئرمین لیگل کمیٹی ، سید ذوالحسنین بخاری ، پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس کی پاکستان طبیہ کالج کی انسپکشن کے موقع پر نمائندہ سے خصوصی ملاقات میں اظہار خیال ۔

ان کا کہنا تھا ملک بھر کے طبیہ کالجز میں چار سالہ فاضل طب والجراحت کو بی ایس سی کے برابر تسلیم جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ڈپلومہ تین سال تک کا ہوتا ہے چار سال کو قانونی طور پر ڈپلومہ نہیں کہا جاسکتا بلکہ یہ ڈگری ہی ہے جس کو تسلیم کرانے کے لیے قانونی ماہرین کے ساتھ ہایئر ایجوکیشن سے مزاکرات آخری مرحلہ میں ہیں بہت اطباء اچھی خبر سنیں گے ۔

عرصہ دراز سے حج میڈیکل مشن پر اطباء کو بھیجنے کا سلسلہ بند کیا گیا تھا جس کو انشاء اللہ تعالیٰ اسی سال شروع کردیا جائے گا ۔طبیہ کالجز کے مسائل ترجہی بنیادوں حل کیا جائے گا ۔طبیہ کالجز میں دواسازی کورس بھی شروع کرنا ہماری ترجہہ ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کونسل فار طب (این سی ٹی) کی ویب سائیٹ کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے ۔این سی ٹی کا ماہانہ طبی میگزین الحکمة انٹر نیشنل معیار کا چند ماہ میں جاری کردیا جائے گا جس سے ملک بھر کے اطباء اپنی کونسل سے باقاعدہ منسلک رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :