Live Updates

عمران خان لاہور آکر وہ ہمیشہ اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کرتے ہیں‘ رانا بابر حسین

جمعرات 11 فروری 2016 13:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں،لاہور آکر وہ ہمیشہ اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کرتے ہیں ،خیبرپختونخواہ میں وہ ڈاکٹروں کے مسائل حل نہ کرسکے اور دوسرے صوبوں کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پانچ مطالبات تو کردئیے ہیں مگر عوام کا یہ مطالبہ پورا نہیں کیا کہ ان سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں ،عمران خان ہمیشہ جھوٹ کا سہار لیتے ہیں اور قوم سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کرتے ،انہیں تمام خرابیاں پنجاب میں نظر آتی ہیں اور لاہور کر وہ پنجاب حکومت پر تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ،تحریک انصاف نے روز جھوٹا حقائق نامہ جاری کرنا معمول بنا لیا ہے ۔

تحریک انصاف کے قائدین نے جھوٹ بول کر اپنی ساکھ خراب کررہے ہیں،وہ خیبرپختون خواہ کی حکومت کے بارے حقائق نامہ کیوں جاری نہیں کرتے ۔خیبرپختون خواہ میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی ،عمران خان عملی طو رپر خیبرپختون خواہ کے عوام کے لئے کچھ نہیں کرسکے وہ صرف نعروں سے خوش ہوتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :