ٹیوٹا کا گارمنٹ سے متعلقہ شارٹ کورسز ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی کے تعاون سے جلد شروع کرنے کا اعلان
جمعرات 11 فروری 2016 13:09
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) چیئرپرسن ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ گارمنٹ سے متعلقہ شارٹ کورسز ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی ( Tika )کے تعاون سے جلد گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایمرجنگ ٹیکنالوجی ٹاؤن شپ میں جلد شروع کئے جا رہے ہیں، بین الاقوامی اہمیت کی حامل ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد نوجوان نیشنل اور انٹر نیشنل مارکیٹ میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں، انہوں نے فیصل آباد گارمنٹس سٹی کو بے روزگاری کے خاتمے کی سمت اہم اور مثبت قدم قرار دیا اور کہا کہ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے ٹیوٹا بھرپور تعاون کرے گی۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گارمنٹس سٹی فیصل آباد کے چیئرمین ریحان نسیم بھراڑہ کے ساتھ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹاجواد احمد قریشی اور دیگر افسر اس موقع پر موجود تھے۔چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا نے کامیابی کے ساتھ انڈسٹری کی ضرورریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید شارٹ کورسز کا آغاز کر دیا ہے۔
پہلے اور دوسرے مرحلے کے بعد اب شارٹ کورسز کا تیسرا مرحلہ 22فروری سے شروع کیا جا رہا ہے جس میں 46جدید کورسز صوبہ بھر میں متعارف کروائیں جائینگے۔ٹیوٹا فیصل آبادگارمنٹ سٹی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید شارٹ کورس بھی متعارف کروائے گی۔ ہم نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ملک میں معاشی انقلاب برپا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے فیصل آباد گارمنٹس سٹی کو بے روزگاری کے خاتمے کی سمت اہم اور مثبت قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے دونوں اداروں میں قریبی اور با مقصد تعاون ضروری ہے۔چیئرمین گارمنٹس سٹی ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ گارمنٹس سٹی میں بین الاقوامی معیار کی تمام سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے یہاں سے ترقی یافتہ ممالک کو برآمدات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ گارمنٹس سٹی کے مجوزہ ٹریننگ سنٹر کی عمارت مکمل کر لی گئی ہے مگر یہاں لیب اور دیگر ٹیکنیکل سہولتوں کیلئے ٹیوٹا کا تعاون درکار ہے۔ ٹریننگ مکمل کرنے والے ہنر مند افرادی قوت کو فیصل آباد میں روزگار کے یقینی مواقع میسر ہونگے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.