گارمنٹس سے متعلقہ شارٹ کورسز ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی کے تعاون سے جلد گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایمرجنگ ٹیکنالوجی ٹاﺅن شپ میں جلد شروع کئے جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی اہمیت کی حامل ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد نوجوان نیشنل اور انٹر نیشنل مارکیٹ میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ چیئرپرسن ٹیوٹاعرفان قیصر شیخ کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 11 فروری 2016 13:03

گارمنٹس سے متعلقہ شارٹ کورسز ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی کے ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11فروری۔2016ء) چیئرپرسن ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ گارمنٹس سے متعلقہ شارٹ کورسز ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی ( Tika )کے تعاون سے جلد گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایمرجنگ ٹیکنالوجی ٹاﺅن شپ میں جلد شروع کئے جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی اہمیت کی حامل ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد نوجوان نیشنل اور انٹر نیشنل مارکیٹ میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

انہوں نے فیصل آباد گارمنٹس سٹی کو بے روزگاری کے خاتمے کی سمت اہم اور مثبت قدم قرار دیا اور کہا کہ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے ٹیوٹا بھرپور تعاون کرے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گارمنٹس سٹی فیصل آباد کے چیئرمین ریحان نسیم بھراڑہ کے ساتھ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹاجواد احمد قریشی اور دیگر افسر اس موقع پر موجود تھے۔

چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا نے کامیابی کے ساتھ انڈسٹری کی ضرورریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید شارٹ کورسز کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلے اور دوسرے مرحلے کے بعد اب شارٹ کورسز کا تیسرا مرحلہ 22فروری سے شروع کیا جا رہا ہے جس میں 46جدید کورسز صوبہ بھر میں متعارف کروائیں جائینگے۔ٹیوٹا فیصل آبادگارمنٹ سٹی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید شارٹ کورس بھی متعارف کروائے گی۔

ہم نوجوانوںکو ہنر مند بنا کر ملک میں معاشی انقلاب برپا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے فیصل آباد گارمنٹس سٹی کو بے روزگاری کے خاتمے کی سمت اہم اور مثبت قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے دونوں اداروں میں قریبی اور با مقصد تعاون ضروری ہے۔چیئرمین گارمنٹس سٹی ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ گارمنٹس سٹی میں بین الاقوامی معیار کی تمام سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے یہاں سے ترقی یافتہ ممالک کو برآمدات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

گارمنٹس سٹی کے مجوزہ ٹریننگ سنٹر کی عمارت مکمل کر لی گئی ہے مگر یہاں لیب اور دیگر ٹیکنیکل سہولتوں کیلئے ٹیوٹا کا تعاون درکار ہے۔ ٹریننگ مکمل کرنے والے ہنر مند افرادی قوت کو فیصل آباد میںروزگار کے یقینی مواقع میسر ہونگے۔

متعلقہ عنوان :