اسلام آباد : لڑکیوں سے دوستی کے بہانےنوجوانوں کو اغوا کرنے والا گینگ گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 13:01

اسلام آباد : لڑکیوں سے دوستی کے بہانےنوجوانوں کو اغوا کرنے والا گینگ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) : لڑکیوں سے دوستی کے بہانے نوجوانوں کو اغوا کرنے والے گیگ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے 10 رکنی گینگ میں شامل ماں بیٹی سمیت دیگر 8 ملزمان کو بھی اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ لڑکیاں بہانے سے بلوا کر لڑکوں کو اغوا کر لیتی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ما بیٹی نوجوانوں سے کار میں لفٹ لینے کے بہانے دوستی کرتی تھیں اور بعد ازاں کار میں لفٹ دینے والے نوجوانوں کو اغوا کروا کر تاوان طلب کیا جاتا تھا۔ عدالت نے ملزمان پر فردٍ جُرم عائد کرتے ہوئے استغاثہ کی شہادتیں طلب کر لی ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :