بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا کے امتحان میٹرک سالانہ 2016 یکم مارچ سے شروع ہوں گے

جمعرات 11 فروری 2016 12:50

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا کے امتحان میٹرک سالانہ 2016 یکم مارچ سے شروع ہونگے جس کیلئے سرگودہاڈویژن کے چاروں اضلاع میں 251 امتحانی مراکز تشکیل دےئے گئے ہیں جس میں 76834 امیدواران شامل امتحان ہوں گے ۔