کراچی : گینگ وار کمانڈر ریاست کا قریبی ساتھی جاوید پنجابی گرفتار

ایک قتل کے 2 پہزار روپے ملتے تھے ، ملزم کے ہولناک انکشافات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 12:43

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے گینگ وار کمانڈر کے قریبی ساتھی جاوید پنجابی کو گرفتار کیا ۔ گرفتار ملزم جاوید پنجابی نے دورانٍ تفتیش انکشاف کیا کہ اسے ایک قتل کے لیے 2 ہزار روپے معاوضہ دیا جاتا تھا۔گرفتار ملزم جاوید پنجابی نے اپنی پوچھ گچھ میں مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میں گینگ وار کمانڈر کے کہنے پر بھتہ دینے سے انکار کرنےوالے اور مخالفین کا قتل کرتا تھا۔

گرفتار ملزم جاویدنے کہا کہ ایک شخص کے قتل پر ساتھی ملزم ریاست مجھے2 ہزار روپے دیتا تھا ملزم نے بتایا کہ میرے گروہ میں 16 افراد تھے جو کہ متعدد پولیس مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں ۔ پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے ملزمان میں سلطان آغا، جمیل جھانکا ،کامران کاموشامل ہیں جبکہ دیگر ساتھی فضل ڈاڈا ،انور ہڈی، احسن سندھی ،طارق بالا،سلمان،وسیم گنجا،زبیر،عامر بلوچ ،ملزم شکیل،عارف اکبر،گڈو،کریم تاحال زندہ ہیں،ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ قتل کرنےکے بعد لاشیں لیاری ندی میں پھینک دی جاتی تھیں۔

(جاری ہے)

ملزم کی نشاندہی پر قانون نافذ کرنے والے ادارو ں نے خواجہ غریب نواز کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے زمین میں دفن بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جس میں جی 3،کلاشنکوف کوف،نائن ایم ایم پستول اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جاررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :