پاک ،قطر ایل این جی معاہدہ سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا،خادم حسین

صنعتوں کو وافر اور سستی گیس کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ایل این جی کی درآمد سے بجلی بنانے کے بند یونٹ چلیں گے سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی،ایگز یکٹو ممبر لاہور چیمبر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 11 فروری 2016 12:42

پاک ،قطر ایل این جی معاہدہ سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا،خادم حسین

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11فروری۔2016ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس کو کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی ماربل انڈسٹریز لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نے کہا ہے کہ قطر سے سستی ایل این جی کی درآمد موجودہ حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے،پاک قطر ایل این جی معاہدہ سے ملک کے اندر جاری توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا۔

صنعتوں کو ان کی ضروریات کے مطابق وافر گیس کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ مہنگے فرنس آئل کے باعث بجلی بنانے والے کئی یونٹ بند پڑے ہیں اب سستی ترین ایل این جی کی درآمد سے بجلی بنانے کے بند یونٹ چلیں گے ۔اور ان میں سستی ایل این جی کے استعمال سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کے باعث سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے سستی ایل این جی کی درآمد کے بعد حکومت کی جانب سے پرائیویٹ شعبہ کے تعاون سے 1000میگا واٹ بجلی کی فراہمی کی منصوبہ بندی کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ سے ملک کے اندر جاری لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں خاطر خواہ مد د ملے گی ۔انہوںنے کہا کہ حکومتی کاوشوں سے جلد لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ملکی برآمدات اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا ۔