سراج الحق کی قیادت میں ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں‘ڈاکٹر مبشر احمد

جمعرات 11 فروری 2016 12:36

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مبشر احمد نے کہا کہ مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں ۔

(جاری ہے)

کرپشن ہی کی وجہ سے ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے اور کرپشن تمام وسائل کو ہڑپ کرگئی ہے۔ پورے ملک میں یکم مارچ سے کرپشن کے خلاف مہم شروع کی جائے گی اس کے لیے پی پی 33اور پی پی 34کی ہنگامی شوری ٰ کا اجلاس بھی جمعة المبارک کو 3بجے دفتر جماعت اسلامی 47پل پر طلب کیا گیا ہے ۔ جس میں کرپشن کے خلاف مہم کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :