سرگودھا پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب8مجرمان اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا

جمعرات 11 فروری 2016 12:36

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) سرگودھا پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب8مجرمان اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑانہ پولیس نے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب احسن رضا سکنہ چک54جنوبی کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر مقدمات میں مطلوب تھانہ ساجد شہید پولیس نے مسماة جنت بی بی ، مسماة شمیم بی بی سکنائے فاضل ٹاوٴن، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے ضیاء اللہ سکنہ چک26شمالی ، تھانہ بھیرہ پولیس نے محمد امجد سکنہ ڈھل، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے سید احمد سکنہ اودیاں ، تھانہ جھاوریاں امجد حسین سکنہ بیربل شریف ، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے مظفر علی سکنہ منگووالی کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :