حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے‘ڈپٹی کمشنر سرگودھا

جمعرات 11 فروری 2016 12:36

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) ڈپٹی کمشنر آئی آر ایس شہر یار اکرم نے مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودہا کے دفتر میں تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میں تاجروں پر زور دیا کہ ملکی ترقی او رخوشحالی کیلئے ریونیو اکٹھا کرنا محکمہ ٹیکس کی ذمہ داری ہے اور تاجر برادری اس ذمہ داری کی تکمیل کیلئے ان سے بھرپور تعاون کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نجات دلا نے کیلئے عوام ٹیکس کی ادائیگی کر کے اپناحصہ ڈال کر ایک ذمہ دار اور فرض شناس محب وطن شہری کا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے اور ملک میں لاتعداد ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہاہے ۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے وسائل کا ہونا ناگزیر ہے ۔