ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پاکستانی قوم دو حصوں میں تقسیم

جمعرات 11 فروری 2016 12:36

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پاکستانی قوم دو حصوں میں تقسیم ہوکر رہ گئی ہے ایک کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے اپنی والدہ‘ والد‘ بہن بھائیوں سے محبت کریں جو ان کا حق ہے دوسروں کا کہنا ہے کہ محبت کے اظہار کیلئے کسی کو تحفہ دینا کوئی غلط نہیں ہے تاہم ایک طبقے کا کہنا ہے کہ یہ فرسودہ رسومات یہودی لابی کا سوچھا سمجھا ایجنڈا ہے اس فحاش رسم کو ختم کرنے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنا ہونگے سرگودھا سمیت دنیا بھر میں 14 فروری کو محبت کا عالمی دن قرار دیکر اس روز اس قسم کی فحاش رسم منانا قطعاً جائز نہیں ہے۔