حکومت پنجاب نے پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں کے لئے پارلیمانی کیلنڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 11 فروری 2016 12:36

حکومت پنجاب نے پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں کے لئے پارلیمانی کیلنڈر جاری ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11فروری۔2016ء) حکومت پنجاب نے پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں کے لئے پارلیمانی کیلنڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اپوزیشن دو سال سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس بلانے کے لئے پارلیمانی کیلنڈر کا مطالبہ کر رہی تھی جو بالا آخر تسلیم کرلیا گیا ہے۔ اب اسمبلی کے رولزمیں ترمیم کرکے یکم جون 2016 سے پارلیمانی کیلنڈر لازم قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پورے سال میں کن دنوں میں پنجاب اسمبلی کااجلاس ہوگا ، ارکان کو پورا شیڈول دیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق آئندہ سے اسمبلی کی وہی کارروائی سرکاری تصور ہوگی جو اسمبلی کی سرکاری کتاب میں شائع ہوگی۔ میڈیا میں کارروائی کی خبروں کی بنیاد پر پنجاب اسمبلی کے خلاف کوئی شخص عدالتی چارہ جوئی نہیں کرسکے گا۔ سپیکر کے حذف شدہ الفاظ جو میڈیا جاری کردیتا ہے وہ اسمبلی کے لئے قابل گرفت نہیں ہوں گے۔