کراچی : سندھ پولیس مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس ، انسداد دہشت گردی یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ۔ ترجمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 12:31

کراچی : سندھ پولیس مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس ، انسداد دہشت گردی یونیورسٹی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) : کراچی میں سندھ پولیس کے مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کےترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں انسداد دہشت گردی یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی یونیورسٹی ریسرچ سینٹر کے طور پر کام کرے گی۔ جبکہ یونیورسٹی پولیس اہلکاروں کی نئی تربیت کے لیے بھی کام کرے گی۔ جبکہ بورڈ کے اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کی

متعلقہ عنوان :