کراچی : پی آئی اے نے 15 ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 12:13

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) : پی آئی اے نے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 15 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ فارغ کیے گئے ملازمین پی آئی اے کی ہڑتال میں بھی شریک تھے ۔ پی آئیاے نے مستقل ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ذرائع نے مزید بتایا کہ 7 دن تک فلائٹ آپریشن معطل رہے سے پی آئی اے کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ جبکہ ملازمین کی فروری کی تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ایک ارب دس کروڑ روپے درکار ہیں جبکہ پی آئی اے پر دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی اربوں روپے واجب الادا ہیں۔

متعلقہ عنوان :