شاہ سلیمان مارچ کے وسط میں روس کا دورہ کریں گے‘ دونوں ملکوں کی

وزارت خارجہ کے حکام رابطے میں ہیں:صدرپوتن کے مشیرکا انکشاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 11 فروری 2016 11:35

شاہ سلیمان مارچ کے وسط میں روس کا دورہ کریں گے‘ دونوں ملکوں کی

ماسکو(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11فروری۔2016ء) سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلیمان مارچ کے وسط میں روس کا دورہ کریں گے ، صدر روس کے معاون یوری اوشاکوو کے مطابق شاہ سلیمان مارچ کے وسط میں ماسکو آئیں گے تاہم ابھی کسی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا انہوں نے بتایا کہ دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے حکام اس سلسلہ میں رابط میں ہیں اور جلد باضابط طور پر تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا ‘ انہوں نے کہا کہ سعودی بادشاہ اور روس کے حکام کے درمیان مذاکرات میں زیر غور لائے جانے والے موضوعات ابھی تک طے نہیں کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :