امریکہ نے آئس لینڈ میں واقع کیفلاویک فضائی اڈے پر انفراسٹراکچر کی بحالی شروع کر دی ہے

امریکی بحری فضائیہ بحر اٹلانٹک کے شمالی حصے میں روسی آبدوزوں پر نظر رکھنے کی کارروئیوں میں تیزی لارہی ہے:روس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 11 فروری 2016 11:35

امریکہ نے آئس لینڈ میں واقع کیفلاویک فضائی اڈے پر انفراسٹراکچر کی بحالی ..

ماسکو(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11فروری۔2016ء) امریکہ نے آئس لینڈ میں واقع کیفلاویک فضائی اڈے پر انفراسٹراکچر کی بحالی شروع کر دی ہے۔ اس بارے میں روسی نشریاتی ادارے نے امریکی فوج کے اخبار Stars and Stripes کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہوائی اڈے کی بحالی اس لئے شروع کی گئی کہ امریکی بحری فضائیہ بحر اٹلانٹک کے شمالی حصے میں روسی آبدوزوں پر نظر رکھنے کی کارروئیوں میں تیزی لائی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کیفلاویک فضائی اڈہ 1942 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ 1950 میں وہاں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے بارے میں سمجھوتہ کیا گیا تھا۔ سرد جنگ کے زمانے میں کیفلاویک فضائی اڈہ بحر اٹلانٹک سے منسلک خطے میں امریکی فوجی انفراسٹراکچر کا ایک اہم حصہ تھا۔ وہاں آبدوزشکن طیارے تعینات تھے جو سوویت آبدوزوں کی نگرانی کرتے تھے۔ ستمبر 2006 میں فضائی اڈے کو بند کر دیا گیا تھا اور آئس لینڈ کے حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :