متنازعہ راکٹ تجربہ،جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے خلاف پروپگینڈا مہم تیز کر دی

جمعرات 11 فروری 2016 11:28

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا سے ملنے والی سرحد پر اپنی پروپگینڈا مہم تیز کر دی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریائی حکام نے بتایا کہ سرحد پر مزید لاوٴڈ اسپیکر نصب کر دیے گئے ہیں اور ریڈیو پر نشر کیے جانے والے پروگراموں کا وقت بھی بڑھا دیا ہے۔ جنوبی کوریا کی جانب سے گزشتہ ماہ یہ مہم شروع کی گئی تھی۔ اس دوران خبروں کے علاوہ مختلف نوعیت کے پیغامات، گانے اور کم یونگ اْن کی حکومت پر تنقید نشر کی جاتی ہے۔ یہ نشریات شمالی کوریا میں چوبیس کلومیٹر تک سنی جا سکتی ہے۔ پیونگ یونگ حکام ایسی مہم سے پڑوسی ملک کو کئی مرتبہ خبردار کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :